• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے ایام میں سوئی گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی‘کمپنی ترجمان

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی جنرل منیجر کارپوریٹ کمیونیکیشنز / ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی سلمان احمد صدیقی نےصارفین کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ سوئی سدرن کی انتظامیہ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر صارفین کی سہولت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اس سلسلے میں چاند رات سے عید کے تیسرے دن آدھی رات تک گیس کی بلا تعطل فراہمی کو مستحکم رکھا جائے گااگر کسی صارف کو گیس کی فراہمی میں کسی قسم کی شکایت درپیش ہو تو وہ ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کرے۔
کوئٹہ سے مزید