• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح روڈ پر ڈاکو بیکری کے کارخانے سے لاکھوں روپے اور موبائل لوٹ کرفرار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) جناح روڈ پر مسلح ڈاکو بیکری کے کارخانے سے لاکھوں روپے اور موبائل لوٹ کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جناح روڈ علاقے امداد چوک کے قریب واقع بیکری کے کارخانے میں ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب چھ مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر کارخانے کے مالک اور مزدوروں کو یرغمال بناکرکو تشددکانشانہ اور لاکھوں روپے نقدی ، موبائل فون لیکرفرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
کوئٹہ سے مزید