کوئٹہ (پ ر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، صوبائی سیکرٹری فقیر خوشال کاسی اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات محمد زمان کاکڑ نے کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب صدر عرفان سعید، جنرل سیکریٹری ایوب ترین سمیت کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئےاس توقع کا اظہار کیا کہ پریس کے نئے عہدیدار آزاد صحافت اورعوام کی صحیح نمائندگی کریں گے اور زرد صحافت کی حوصلہ شکنی کریں گے۔