• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں امن وامان کاقیام سنگین چیلنج ہے‘ علی مردان ڈومکی

کوئٹہ (آن لائن) سابق نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے احتجاجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ نہ صرف افسوسناک سانحہ ہے بلکہ بلوچستان میں امن و امان کے لیے ایک سنگین چیلنج بھی ہے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں اور اس کے پس پردہ عوامل اور محرکات کو عوام کے سامنے لائے جائیں تاکہ بی این پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں میں پائے جانے والے تحفظات دور ہوں اور حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔
کوئٹہ سے مزید