کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈسٹریز کوئٹہ کے سابق سینئر نائب صدر محمد صدیق قریش نے کہا ہے کہ عید الفطرپرملت اسلامیہ اوربالخصوص پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں،اللہ تعالیٰ کےفضل سے رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے مستفید ہوئے،عید الفطر مسلمانوں کے لئے خوشی اور تشکر کا دن ہے ،اللہ تعالیٰ پاکستان کے تمام سکیورٹی اداروں کو ہر محاذ پر کامیابی عطا فرمائے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرتے رہیں گے،پاکستان کے دشمن باخبرہیں کہ ہماری اصل قوت تہذیب اور ثقافت ہے،پاکستانی قوم مشکل کی ہرگھڑی میں متحد رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی و مذہبی اختلافات سے بالاترہوسکتے ہیں،یقین ہے کہ عیدالفطرکا دن قومی وحدت کے دن کے طور پر منایا جائیگا ۔