کوئٹہ (پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کی اقلیتی رہنما لبنیٰ فرانسس اسحاق نے اپنی ،مسیحی قوم اور دیگر اقلیتی برادریوںکی جانب سے پارٹی کی تمام مرکزی وصوبائی قیادت اور تمام امت مسلمہ کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقع پر غریبوں ،یتیموں، مساکین اور ضرورت مندوں کو بھی اپنی خوشیوںمیں شامل کیا جائے ۔انہوں نے امت مسلمہ سے درخواست کی کہ وہ عید کے پرمسرت موقع پر استحکام پاکستان افواج پاکستان ملک کے دیگر سیکورٹی اداروں، عوام کی خوشحالی اور خصوصاً بلوچستان کے کے حالات کی بہتری کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔