کوئٹہ(پ ر)بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر ثنااللہ اور ڈاکٹر آفتاب عالم کے اغوا کرنے کی مذ مت کی ہے۔ ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان ڈاکٹروں کی باحفاظت رہائی کو یقینی بنایا جائے ۔ بصورت دیگر رہائی میں ناکامی پر احتجاج کیا جائیگا ۔