• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت غریب عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی، لیاقت لہڑی

کوئٹہ(خ ن)پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت صوبے کے غریب اور نادار عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی، پی بی 43میں مستحق خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے ہیں تاکہ مستحق عوام بھی رمضان اور عید کی خوشیاں مناسکیں۔یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت میں کہی ۔میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رمضان المبارک میں غریب اور مستحق افراد میں راشن بیگ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر حلقہ پی بی 43میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں حاجی خان محمدبڑیچ ، ارباب اسد کاسی ، جبار خلجی ، سابق ناظم جاوید محمدحسنی ،طیب بلوچ،حاجی ہاشم ،عبدالحق نیچاری ،محمد علی کاکڑ،عاصم ،حسن غوری ،ایڈووکیٹ جلیل لانگو ،عبدالرحمن لانگو ، وڈیرہ نسیم لانگو ،ظفر بنگلزئی ،حاجی اسحاق مینگل ،حاجی واحد مینگل ،ناز میروانی ، فریدہ ،سکینہ مینگل ،صباکاکڑاور حلقے کے معتبرین اور معززین کی موجودگی میں صاف اور شفاف طریقے سے غریب اور مستحق خاندانوں میں باعزت طریقے سے راشن فراہم کیا گیا جس کا سہرا وزیراعلیٰ بلوچستان کے سرہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی مستحق اور غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے جس سے غریب اور مستحق افراد کی مشکلات میں کمی آئے گی اور وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مخیر حضرات کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے اردگرد غرباءاور مساکین کا خاص خیال رکھیں اورانہیں عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔
کوئٹہ سے مزید