• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزالہ گولہ عوامی مسائل کے حل میں کوشاں رہتی ہیں،آسیہ خان

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کوئٹہ سٹی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آسیہ خان نے پارٹی کی صوبائی صدر و ڈپٹی سپیکر بلوچستان غزالہ گولہ ہمیشہ عوام کے بیچ رہنے والی عوامی نمائندہ ہیں انہوں نے ہمیشہ عوامی اور ورکرز کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اسی لئے پارٹی خواتین میں انکو نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ موصوفہ کے پاس کوئی عوامی عہدہ ہو یا نہ ہو وہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہیں۔ انہوں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی سے اپیل کی کہ وہ غزالہ گولہ کو پارٹی کا مرکزی عہدہ دیں اس سے بلوچستان میں پارٹی ورکرز کے مسائل بھی اعلیٰ سطح پر اجاگر ہونگے ۔
کوئٹہ سے مزید