کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل داؤد ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنےتمام امت مسلمہ کو عیدالفطر کی خوشیوں کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر ایک اجتماعی خوشی کا دن ہے، غربت اور مہنگائی کی وجہ سے مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اردگرد کے تمام مساکین اور مستحقین کی بھرپور مدد کرنی چاہئے تاکہ کوئی غریب یا نادار خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر دراصل رمضان کے مقدس مہینے میں ہماری عبادت، نظم و ضبط اور برداشت کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام کا دن ہے، یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نعمتیں اپنے معاشرے کے غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کے ساتھ بانٹیں۔ اس اجتماعی خوشی کے موقع پر ہم ایک دوسرے کیلئے زیادہ ہمدرد اور معاون بننے کی کوشش کریں۔جہاں ہر ایک کو ترقی کی منازل طے کرنے اور وقار کے ساتھ عیدالفطر کی خوشیاں منانے کا موقع ملے۔