• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے لوگوں کی بڑی تعداد عید منانے کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سے لوگوں کی بڑی تعداد عیدالفطر منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئی صوبائی دارالحکومت میں رش کا زور ٹوٹ گیاکوئٹہ چمن کوئٹہ لورالائی کوئٹہ تفتان ‘ کوئٹہ کراچی اورکوئٹہ سبی شاہراہوں پر ٹریفک کا بہت زیادہ رش رہا اس موقع پر مسافروں نے شکوہ کیا کہ غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ٹرانسپوٹر زمنہ مانگے داموں پر ٹکٹیں فروخت کررہے ہیں جو ہم خریدنے پرمجبورہیں۔
کوئٹہ سے مزید