• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپٹیوپاور پلانٹس سے حاصل وسائل کے ذریعے بجلی کے نرخ کم کیے جائیں گے، IMF ریذیڈنٹ چیف

اسلام آباد (مہتاب حیدر) تاجر دوست اسکیم کی ناکامی کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مشاورت کے بعد اس اسکیم میں ’’اصلاحات‘‘ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد اگلے بجٹ سے خوردہ فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے راغب کرنا ہےجبکہ پاکستان میں آئی ایم ایف کے ریذیڈنٹ چیف ماہر بنیچی نے صحافیوں سے مختصر گفتگو میں کہا کہ ہم نے واضح طور پر اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کپٹیوپاور پلانٹس سے حاصل ہونے والے وسائل کے ذریعے بجلی کے نرخ کم کیے جائیں گے۔ دوسری جانب بجلی کے بلوں پر ٹیکس میں کمی کو مسترد کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرکے حاصل ہونے والے ریونیو کی مدد سے بجلی کے نرخ میں 1 روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید