• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق فاطمی کی امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداروں سے ملاقاتیں

نیویارک (عظیم ایم میاں) وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے بعض امریکی کانگریس مینوں سے ملاقاتوں کے بعد اگلے روز ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں سےبھی ملاقاتیں کیں جن کا تعلق امریکی محکمہ خارجہ سے ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کی توجہ پاک امریکا تعلقات ، معاشی اور تجارتی روابط اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے۔ ان ملاقاتوں میں امریکی محکمہ خارجہ کی قائم مقام انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور لیزا کینا (Kenna) ، نیشنل سیکورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر برائے ساؤتھ اور سنٹرل ایشیا سے ملاقاتیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈیموکریٹ کانگریس مین گریگوری میکس اور ایوان نمائندگان کی سب کمیٹی برائے جنوبی اور سنٹرل ایشیائی امور کےچیئرمین ری پبلکن کانگریس مین بل ہوئی زنگا سے بھی ملاقات کی جبکہ ری پبلکن سینیٹر جم بینکس سے بھی جنوبی ایشیا کی علاقائی صورتحال اور پاک امریکا تعلقات کےبارے میں گفتگو کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی مرکزی توجہ پاک امریکا تعلقات کے معاشی اور تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری پر ہے۔

اہم خبریں سے مزید