• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے انسانی امداد کا تحفہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) روس کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے 30 ہزار کلو انسانی امداد کا تحفہ بھیجا گیا ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہونے والی ایک تقریب کے دوران روسی سفیر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے توسط سے پاکستانی عوام کو 30 ہزار کلو گرام انسانی امداد حوالے کی۔ روسی حکومت کے خصوصی طیارے نے یہ امداد ماسکو سے پاکستان پہنچائی۔ وزارت خارجہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سینیئر حکام ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ روسی فیڈریشن کے سفیر مسٹر البرٹ خوریف نے اس موقعہ پر اپنے مختصر اظہار خیال میں پاکستان اور روس کے درمیان مضبوط دوستی پر زور دیا۔

اہم خبریں سے مزید