• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ، چاند رات کو ڈکیتی مزاحمت پر رینجرز اہلکار شہید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ میں مسلح ملزمان نے عید کی چھٹیو ں پر آئے رینجرز جوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا ،تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانہ کی حدود مچھر کالونی فتح محمد گبول گوٹھ میں عبد این مسعود مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں22سالہ ظہیر الدین ولد بصیر الدین جاں بحق ہوگیا،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرجاں بحق نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او تھانہ سہراب گوٹھ سہیل خاصخیلی نے بتایا ہےکہ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا ہے،فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان پاکستان رینجرز سندھ کا اہلکار اور بدین میں تعینات تھا،اس کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور عید چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا،گھر کے باہر دکان کے ساتھ ٹہل رہا تھا موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے اسے لوٹنے کی کوشش کی اس دوران رینجرز جوان نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے،ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 گولیاں اس کے سینہ پر لگیں جس سے اس کی مو ت واقع ہوئی ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید