کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عید سعید کے موقع پر عالم اسلام بلخصوص پاکستان میں بسنےوالے مسلمانوں کو دِل کی گہرایوں سے مُبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سید مصطفی کمال،سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے بھی قوم کو عید کی مباک باد دی ہے۔ خالد مقبول نے کہاکہ عید الفطر ربّ العالمین کا اپنے بندوں پر خاص انعام ہے جس کے فضائل و برکات بیان کرنے سے قلم و دوات قاصر ہے اِس دن نِکلنے والے سورج کی روشنی خدا کی مخلوق پر اپنی رعنائیوں کو تمام اور رحمٰن کی رحمت سے قلوب کو منور کرتی ہے خدائے واحد کے پیروکار ماہ صیام کے ایام کے فیض اور انہیں خوش اسلوبی سے گزارنے پر شکر گزاری سے سجدہ ریز ہوتے ہیں، عید کا تہوار بلا تفریق رنگ و نسل مذہب اور مسلک کے بھائی چارگی کے فروغ کا پیغام دیتا ہے، عید سعید کے بابرکت اور پر مسرت موقع پر مظلوم فلسطینیوں کو یاد رکھا جائے، ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے کہا کہ عید کے موقع پر سمیت تنظیمی لاپتہ و شہید اسیر کار کنوں کے ورثاء اور غرباء و مساکین کو خُصوصی دعاؤں میں یاد رکھا جائے،ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ملک نازک حالات سے دوچار ہے،دہشت گردی کے اس ماحول میں عید پر ملک کے جان قربان کرنے والے شہریوں اور سیکیورٹی اداروں کے شہداء کو بھی یاد رکھا جائے۔جعفر ایکسپریس اور دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے دل گرفتہ ہیں، فلسطین اور کشمیری مسلمانوں کے لئے بھی دعا گو ہیں، پاکستان کی ترقی، خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ عید صرف تہوار نہیں بلکہ اتحاد اور امت مسلمہ کو یکجا کرنے کا پیغام ہے۔