کراچی (جنگ نیوز) خوف، وحشت اور جنات کی دنیا پر مبنی ’’جیو فلمز‘‘ کی نئی پیشکش "دیمک" کا پہلا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا رہا ہے۔ یوٹیوب پر شائقین نے اسے بے حد پسند کیا اور تبصروں میں فلم کی کہانی، سنسنی خیز مناظر اور بہترین کاسٹ کو سراہا۔ سچے واقعات پر مبنی اس فلم میں ایک خاندان کی پراسرار کہانی بیان کی گئی ہے، جس میں خوف اور حقیقت کی سرحدیں دھندلا جاتی ہیں۔ ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، فیصل قریشی، سونیا حسین اور دیگر نامور فنکاروں کی شاندار اداکاری نے شائقین کو مزید بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ فلم کیلئے ہدایت کاری رافع راشدی کی ہے۔ ایگزیکٹو پروڈیوسر سید مراد علی ہیں اور یہ فلم ”مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ“ کے تحت عید الاضحی پر ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔یاد رہے کہ ”جیو فلمز“اس سے قبل بھی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں اپنے ناظرین کیلئے پیش کر چکا ہے ان میں ”خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور گلاس ورکر“ شامل ہیں۔