• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگ روڈ اور لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم چھوٹے، ٹرینوں کے پانچ سے چھ ڈبے باہر رہتے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ڈرگ روڈ اور لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم چھوٹے ہونے کے باعث ایکسپریس ٹرینوں کےپانچ سے چھ ڈبے باہر رہتے ہیں اترنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہےخواتین بچے اور بزرگ اترتے ہوئے سلپ ہو جاتے ہیں اکثر حادثات ہوتے ہیں اسٹاپ ٹائمنگ جو دو سے تین منٹ تک ہوتی ہے وہ بھی کم ہے۔ لانڈھی اور ڈرگ روڈ کراچی دو ایسے ریلوے اسٹیشن ہیں ملک سے آنے والی ایکسپریس ٹرینوںتیزگام ،پاکستان ایکسپریس،عوام ایکسپریس، خیبر میل ،گرین لائن،ملت ایکسپریس،قراقرم اور دیگر ریل گاڑیوں کے مسافروں کا کہنا ہے کہ خاص کر راولپنڈی اور پشاور سے کراچی پہنچنے والی ٹرینوں کے ڈبے پلیٹ فارم سے باہر رہتے ہیںکیونکہ ٹرینیں طویل ہیں اور پلیٹ کو اس لحاظ سے توسیع نہیں دی گئی اندرون ملک سے کراچی پہنچنے والی ٹرینوں کے ستر فی صد مسافر لانڈھی اور ڈرگ روڈ اسٹیشن پر ہی اتر جاتے ہیں کیونکہ ضلع ملیر، کورنگی،شرقی،وسطی اور غربی کے مسافروں کو ان اسٹیشنزپر اتر کر گھروں کو جانا آسان ہےمسافروں نے وزیر ریلوے اور حکام سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ دو سے تین منٹ اسٹاپ کے بجائے کم از کم پانچ منٹ کا اسٹاپ کیا جائےکیونکہ فیملی اور سامان کیساتھ کم وقت میں اتریا مشکل ہو جاتا ہےمسافروں کو لینے اور چھوڑ نے کیلئے جانے والی گاڑیوں کیلئے پارکنگ کے انتظام کو بہتر کرنے کیساتھ دیگر سہولتوں کؤبھی بہترکیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید