کراچی( سید محمد عسکری) نئے سیکریٹری کالج ایجوکیشن شہاب قمر انصاری نے کالج پرنسپلزفیلڈ آفیسرز کی جانب سے براہ راست محکمہ کالج ایجوکیشن کے سیکرٹری سے خط و کتابت کرنے کرنے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے ایک گشتی مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کالج پرنسپلز/فیلڈ آفیسرز کا سیکریٹری سے خط و کتابت کا عمل سرکاری اصولوں کے خلاف ہے، جس سے گریز کرنا چاہیے۔ لہذا، محکمہ کالج سندھ کے جانب سے کالج پرنسپلز/فیلڈ دفاتر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے خط و کتابت متعلقہ ریجنل ڈائریکٹر کالجز اور ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کے ذریعے کریں۔