خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)سندھ ہائی کورٹ نے پولیس میں حالیہ بھرتی کیے گئے پولیس کانسٹبلز کی بھرتیوں کو روک دیا جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس نثار احمد بھنبھرو نے میرٹ کے خلا ف بھرتیاں کرنے کی پٹیشن پر اسٹے آرڈر جاری کیاتفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر کی ڈبل بینچ کے ججز جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس نثار احمد بھنبھرو نے سندھ پولیس میں حالیہ بھرتی کیے گئے پولیس کانسٹبلز کی بھرتیوں کو روک دیا ہے اس سلسلے میں متعدد پٹیشنرز نے اپنے وکلاء کی معرفت عدالت میں پٹیشنز دائر کر کے موقف اختیار کیا تھا کہسندھ پولیس میں حالیہ کی گئی پولیس کانسٹبلز کی بھرتیوں میں میرٹ کی پامالی کر کے بے انصافی کی گئی ہے پٹیشنرز نے اپنی پٹیشنز میں عدالت کو استدعا کی تھی کہ کانسٹبلز کی بھرتیوں میں میرٹ کی پامالی کر کے 90اور 80تک کے مارکس حاصل کرنے والے نوجوانون کو نظر اندازکر کے 50اور اس سے کم مارکس لینے والے افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ذہین اور ہوشیار نوجوانوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے عدالت ان کے ساتھ انصاف کرے پٹیشنرز کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت کے ججز جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس نثار احمد بھنبھرو نے پولیس کانسٹبلز کی حالیہ بھرتیوں کے خلاف اسٹے آرڈر جاری کیا اور سندھ کے سیکریٹری داخلہ ، ڈی آئی جی سکھر ، ایس پی سکھر، ایس پی خیرپور اور ایس پی گھوٹکی کو حکم دیا کہ وہ 8اپریل کو بھرتی کیے گئے تمام کانسٹبلز کا رکارڈ لیکر عدالت میں پیش ہوں عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ اس پٹیشن کے نمٹ جانے تک نئے کانسٹبلز بھرتے نہ کیے جائیں عدالت کی جانب سے اسٹے آرڈر جاری کرنے پر متاثر امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے متاثر امیدواروں کے مطابق عدالت نے اسٹے آرڈر جاری کر کے ان کی مایوسی ختم کی ہے۔