کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نےکہا کہ شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور کے پی میں آئندہ ماہ پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے۔سوال شیر افضل کے بیان کی کیا اہمیت؟ سوال شیر افضل کے بیان کی کیا اہمیت؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ فارورڈ بلاک کامیاب نہیں ہوتے ماضی میں بھی بہت فارورڈ بلاک بنے ہیں ، تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ فارورڈ بلاک کا وقت بتائے گا مگر پی ٹی آئی میں گروپنگ بہت زیادہ ہیں، تجزیہ کارآصف بشیر چوہدری نےکہا کہ اگر اپوزیشن کا کوئی بڑا اتحاد بنے گا تو پی ٹی آئی میں سے فارورڈ بلاک نکالا جائے گا،تجزیہ کار ارشاد بھٹی نےکہا کہ فارورڈ بلاک سے تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ فارورڈ بلاک کا وقت بتائے گا مگر پی ٹی آئی میں گروپنگ بہت زیادہ ہیں۔ فارورڈ بلاک قلیل مدت فائدے کے لئے بنتے ہیں۔پی ٹی آئی کے اپنے لوگ بھی یہ بات محسوس کرتے ہیں کہ ہمار ی اپنی پالیسی میں تسلسل نہیں ہے۔ ہمارے پاس کوئی باقاعدہ سیاسی حکمت عملی نہیں ہے۔