• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ویں شب کو مسجدِ اقصیٰ میں فلسطینیوں کا بڑا اجتماع، ویڈیو وائرل


اسرائیلی فوج کی بربریت اور پابندیوں کے باوجود بھی مسلمانوں کے قبلۂ اوّل مسجدِ اقصیٰ میں فلسطینیوں کی بہت بڑی تعداد 27 ویں شب کو عبادت کے لیے جمع ہوئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 27 ویں شب کو مسجدِ اقصیٰ میں 1 لاکھ 80 ہزار فلسطینیوں عبادت کے لیے جمع ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے مسجدِ اقصیٰ میں نماز عشاء اور نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد قیام الیل کی عبادات بھی کیں۔

مسجدِ اقصیٰ کے روح پرور مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن پر صارفین فلسطینیوں کے بلند حوصلے اور مضبوط ایمان  کی تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 792 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید