اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی حکومت نے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزارت آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت تمام وزارتوں اور محکموں سے آئندہ 3سال کے ایف ڈی آئی اہداف کا ڈیٹا طلب کر لیا ، 4 اپریل تک ڈیٹا جمع کرانے کا حکم ،ایف ڈی آئی کا ڈیٹا سرمایہ کاری پالیسیوں کو مؤثر بنانے میں معاون ہوگا. وزیراعظم آفس نے وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کیا ہے، سرمایہ کاری بورڈ وزیراعظم آفس کے اشتراک سے ایف ڈی آئی کا جامع روڈمیپ تیار کررہا ہے، موجودہ اور آئندہ 3 سالوں کے ایف ڈی آئی منصوبوں کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ شعبوں میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری لانے والے منصوبوں کی تفصیل جمع کی جائے۔