• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین: ڈنیپرو میں روسی ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک، 21 زخمی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یوکرین کےشہر ڈنیپرو میں روسی ڈرون حملے میں 4  افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شہر ڈنیپرو کے گورنر نے بتایا ہے کہ روسی ڈرون حملے سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، ہوٹل، سروس اسٹیشن، گھروں میں آگ بھڑک اٹھی۔

گورنر نے بتایا ہے روسی افواج کی جانب سے حملے میں 20 سے زائد ڈرون استعمال ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہر کی بلند و بالا رہائشی عمارتوں پر ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 20 گھروں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید