• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی تجارتی پابندیوں کے بعد کینیڈا کا اپنی دفاعی طاقت بڑھانے کا فیصلہ

فوٹو: جنگ
فوٹو: جنگ

کینیڈا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی پابندیوں کے بعد اپنی دفاعی طاقت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کی تصدیق کینیڈا کے وزیرِ دفاع بِل بلیئر نے ٹورنٹو میں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

بِل بلیئر نے مختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکا ہمارا پرانا اتحادی ہے اس لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا رویہ ہمارے لیے کافی عجیب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صورتِ حال نے ہمیں احساس دلایا ہے کہ ہم نے اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے ذریعے مزید مضبوط ہونا ہے۔ ہمیں پاکستان سمیت تمام ممالک سے اپنے تعلقات بڑھانے ہیں۔

کینیڈین وزیر دفاع بِل بلیئر نے کہا کہ کینیڈا اپنے دفاع پر اپنے اخراجات بڑھا رہا ہے۔ ہم مزید جہاز، اسلحہ اور دیگر سازوسامان خرید رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کینیڈین وزیر دفاع بِل بلیئر نے پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں یومِ پاکستان کی تقریب میں شرکت کی۔ قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید