اسلام آباد ( طاہر خلیل )افغان باشندوں کی وطن واپسی ،کل سے شروع ہوگی۔ حکومت نے افغان باشندوں کی واپسی کیلئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی اور اس تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، افغان باشندوںکی واپسی کاعمل تیز کرنے کیلئے اسلام آباد ، پشاور سمیت مختلف مقامات پر ہولڈنگ سینٹر بنا دیئے گئے ، جہاںواپس جانے والے افغانیوں کو خوراک ،صحت کی سہولتیں فراہم ہوں گی ، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک بھر سے افغان باشندوں کی واپسی کل (پیر )سے شروع ہ وجائے گی افغان باشندوں نے واپسی کیلئے انتظامات فائنل کر دیئے ہیں جبکہ پشاور سمیت کے پی بھر میں مزید ایک درجن سے زاہد افغان تعلیمی ادارے بھی بند ہوگئے ہیں، اسلام آباد کے مختلف مقامات پر افغان کاروباری افغانیوں نے اپنا کاروبار سمیٹنے کا عمل تیز کر دیا ہے ، افغان باشندوں کی واپسی کے لئے وفاقی حکومت نے سیکورٹی کے انتظامات بھی موثر کرنے کی ہدایت کر دی ہے، کمشنر یٹ افغان باشندوں نے بھی اس حوالے سے اپنے بعض ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔