کوئٹہ (آ ن لائن) جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی و دیگر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریس کلب کوئٹہ کے نومنتخب صدر عرفان سعید، جنرل سیکرٹری ایوب ترین، نائب صدر، جوائنٹ سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کلب کوئٹہ کے انتخابات میں صحافی برادری نے جمہوری عمل کے ذریعے اپنی قیادت کا انتخاب کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان میں صحافت کی آزادی اور جمہوری اقدار کو فروغ مل رہا ہے۔ قائد جمعیت نے ہمیشہ صحافت کی آزادی اور صحافیوں کے جائزمطالبات اور حقوق کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جنگ لڑی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران آزادی صحافت کے تحفظ، صحافیوں کے مسائل کے حل، اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ آزادی صحافت کی حمایت جہد وجہد کی ہے اور صحافیوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔ نئی قیادت میں پریس کلب کوئٹہ مزید مستحکم ہوگا اور صحافتی برادری کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جائے گا۔