• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے نام خریدی گئی زمین پر زکوٰۃ کون ادا کرے گا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: میں نے بچوں کےنام کچھ زمین خریدی ہے۔ اب اس کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ بچے زکوٰۃ دیں گے یا میں دوں گا؟

جواب: جن بچوں کے نام زمین خریدی ہے، وہ اگر نابالغ ہیں یا زمین خریدتے وقت نابالغ تھے تو زمین ان کی ہوچکی ہے۔ نابالغ کے مال پر زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی اس لیے ان بچوں کی زمین پر زکوٰۃ نہیں ہے اور اگر بالغ بچوں کے نام خریدی ہے اور تاحال زمین کا قبضہ آ پ کے پاس ہے تو زمین پر آپ کی ملکیت برقرار ہے۔ اگر بالغ بچوں کے نام کرانے کے ساتھ انہیں زمین کا قبضہ بھی حوالے کردیا ہے تو زمین ان بالغ لڑکوں کی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید