• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: عید سے پہلے سستے بازار ختم، عوام پریشان

پنجاب حکومت نے عید سے پہلے ہی تمام سہولت بازار ختم کر دیے، عوام سستی چینی اور چکن سے محروم ہوگئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں صرف ایک بار ہی سستی چینی ملی ہے، 2 دن سے چینی لینے آرہے ہیں چینی موجود ہی نہیں ہے، سہولت بازار میں چکن کا ریٹ تو 595 روپے کلو ہے لیکن چکن غائب ہے۔

انتظامیہ سہولت بازار کے مطابق سہولت بازار 27 رمضان کو ہی ختم کر دیا گیا تھا، 130 روپے کلو ملنے والی چینی بھی سہولت بازار کے ساتھ ہی ختم ہو گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ماڈل بازار میں 160روپے کلو چینی کا اسٹاک موجود ہے، چکن کا گوشت ابھی پہنچا نہیں ہے، جب آئے گا تو آج کا ریٹ پتا چلے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید