• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم: فوقیہ تزین بابر مرکزی چیئرپرسن بزم ندرت فکر منتخب

برمنگھم: معروف ماہر تعلیم اور شعری مجموعہ کلام تسکین تبسم کی خالقہ محترمہ فوقیہ تزین بابر کو مرکزی چیئرپرسن (تاحیات) بزم ندرت فکر منتخب کرلیا گیا۔

بزم ندرت فکر کے آن لائن اسپیشل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ادبی، سماجی و ثقافتی تنظیم بزم ندرت فکر کے بانی و چیف آرگنائزر جاوید مغل نے کہا کہ ہماری تنظیم پاکستان اور ادب کے پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عید سعید انسانیت کی بھلائی کا ایک پیغام ہے عید الفطر کے دن اپنے آپ کو درست کرنے اور عہد کرنے کا دن ہے۔

اس موقع پر بزم کی چیف ایگزیکزیٹو ارم گل راجہ، پیٹرن انچیف کلچرل (لیڈیز) ونگ ممتاز، سینئر آرٹسٹ محترمہ زاہدہ چوہدری کی مشترکہ تجویز پر معروف ماہر تعلیم اور شعری مجموعہ کلام تسکین تبسم کی خالقہ محترمہ فوقیہ تزین بابر کو مرکزی چیئرپرسن (تاحیات) بزم ندرت فکر منتخب کرلیا۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو محترمہ ارم گل راجہ نے کہا کہ تنظیمی قوائد و ضوابط کے تحت فوری طور پر تاحیات عہدے کا نوٹیفکشن عید کے روز جاری کردیا جائے گا، تاہم بزم کی سرگرمیوں کو محترمہ فوقیہ تزین بابر کے مشوروں اور سرپرستی سے ہی آگے بڑھایا جائے گا۔

اجلاس کے شرکاء کے اس توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب چیئرپرسن فوقیہ تزین بابر بزم کے مقاصد کو دنیا میں اُجاگر کرنے کےلیے کام کریں گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید