لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے عید الفطر کے موقع پر خوشیوں، محبت، اخوت اور یکجہتی کا خوبصورت پیغام دیا. انہوں نے کہا کہ آئیں پسماندہ طبقے کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور حقیقی عید کا لطف دوبالا کریں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو ترقی، خوشحالی، امن اور سلامتی کا گہوارہ بنائے. علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے عید الفطر کے موقع پر ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بے سہارا بچوں کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں. اسسٹنٹ کمشنر سٹی ماڈل ٹاؤن عبدالباسط صدیقی بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بے سہارا بچوں کی عید کو پر رونق اور دوبالا کرنے کے لئے مٹھائی اور تحائف پیش کئے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام بچوں کو فردا فردا عید مبارک کہا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے خوشی کے اس موقع پر بے سہارا بچوں کے لیے ان گنت دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ بے سہارا بچوں میں تحائف کی تقسیم کا مقصد انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کرنا اور گھر جیسا ماحول فراہم کرنا ہے۔