• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود کا شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے اچانک گورنمٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا -اس موقع پرسپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم بھی ہمراہ تھے۔سیکرٹری صحت پنجاب نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔ سیکرٹری صحت نے لیب انچارج کے طور پر وارڈ بوائے کی موجودگی پر برہمی کا اظہارکیا-دورہ کے دوران ہسپتال میں ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز کی حاضری، وزیر اعلیٰ شکایت سیل و دیگر شعبہ جات میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق موقع پر پیشنٹ کیئر بارے ہدایات جاری کیں -دریں اثناء سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم کے ہمراہ میو ہسپتال کا دورہ کیا۔سیکرٹری صحت پنجاب نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔ڈاکٹرز کے اوور کوٹ نہ پہننے پر برہمی کا اظہار کیا اوردورہ کے دوران ہسپتال میں ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز کی حاضری، وزیر اعلیٰ شکایت سیل و دیگر شعبہ جات میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
لاہور سے مزید