• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی عید دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہے،کمشنر لاہور

لاہور (خصوصی رپورٹر )کمشنر لاہور زید بن مقصود نے عید الفطر کے موقع پر محبتوں و خوشیوں کا پیغام لیکر فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا۔ منتظمین فاؤنٹین ہاوس نے کمشنر لاہور کو خوش آمدید کہا۔ کمشنر لاہور نے فاؤنٹین ہاوس میں مقیم افراد سے ملاقات کی، عید کی مبارکباد دی اور تحائف و مٹھائی تقسیم کی۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ فاؤنٹین ہاوس افراد کے ساتھ عید کے پر مسرت لمحات یادگار ہیں، حقیقی عید دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہے، انہوں نے فاؤنٹین ہاوس میں مقیم افراد کیلیے خوشیوں بھرے انتظامات پر فاؤنٹین ہاوس کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منتظمین کی خدمات قابل تحسین ہیں، منتظمین حقیقی انسانی خدمت کررہے ہیں ان کا کردار متاثر کن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ہمسائے کا خصوصی خیال رکھیں یہی اصل عید سعید ہے۔دریں اثناء کمشنر لاہور زید بن مقصود نے عید کے تیسرے روز لاہور کیمپ جیل کا خصوصی دورہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کی۔ کمشنر لاہور کی آمد پر پولیس دستے نے سلامی پیش کی اور جیل انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ کمشنر لاہور نے قیدی افراد سے بات چیت و ملاقات کی۔ عید کی مبارکباد دی اور مٹھائی تقسیم کی۔جیل قیدی نے کمشنر لاہور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ" آپ ہم سے عید کے دن ملاقات کرنے آئے ہیں، تحائف دئیے ہیں، مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔
لاہور سے مزید