• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان اور عید الفطر کا پیغام اتحاد امت ہے،علامہ زبیر احمد ظہیر

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ آج دنیا کی تمام طاغوتی نمرودی، فرعونی اور شیطانی قوتیں متحد ہو کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف صف آراء ہوچکیں ہیں ان کے مقابلے میں مسلمانوں کی سب سے بڑی اور فوری ضرورت اتحاد امت ہے۔ وہ چوک فردوس مارکیٹ گلبرگ میں عید الفطر کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک، رمضان اور عید الفطر کاپیغام یہی ہے کہ ہم اپنے تمام باہمی اختلافات کو ختم کر کے اسلام اور مسلمانوں کے دفاع کے لئے متحد ہو جائیں اور اپنے جتنے بھی قسم کے سیاسی اور مذہبی یا فرقہ وارانہ اختلافات ہیں ان کو بالائے طاق رکھ کر تمام طاغوتی طاقتوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔
لاہور سے مزید