• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آ بائی گاؤں ڈھرنال میں نماز عید ادا کی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عید الفطر کے دوران مصروف ترین دن گزارا۔ انہوں نے اپنے آ بائی گاؤں ڈھرنال میں نماز عید ادا کی ۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی ، امن و امان بالخصوص پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کی کامیابی اور شہدا کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔گورنر پنجاب نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں میں گھل مل گئے اور ان سے فردا فردا عیدملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور ان کے صاحبزادے فیضان حیدر خان ابنے آبائی علاقہ ڈھرنال ضلع اٹک میں عید کے موقع پر عوام، کارکنان، پارٹی عہدیداران اور معززین علاقہ سے عید ملے اس موقع پر عوام کی لذیذ کھانوں اور مختلف مشروبات سے تواضع کی گئی۔
لاہور سے مزید