لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ قصور میں ادا کی،عید الفطر پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید کاتہوار مناتے ہوئے ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ماہ مقدس رمضان کی برکتوں کے بعد عید الفطر سے نوازا۔ دعا ہے کہ یہ مبارک گھڑی ہم سب کی زندگی میں ڈھیروں مسرتیں اور خوشیاں لے کر آئے۔ عید کے اس پرمسرت موقع پر ان بیٹوں کو خراجِ عقیدت پیش کر تے ہیں جنہوں نے ملک کے امن و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔