• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کےبغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،مولانا عبد الغفار روپڑی

لاہور(خبرنگار) دنیا میں کامیابی کیلئے اپنے ماضی کی طرف پلٹنا ہو گا قرآن پر عمل کرنے سے ہم ذلت ورسوائی سے بچ سکتے ہیں انصاف کےبغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے ریس کورس پارک میں عید الفطر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو دنیا میں کامیابی کیلئے اپنے ماضی کی طرف پلٹنا ہو گا قرآن وسنت پر عمل کرنے سے ہمیں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے آج ہم ذلت ورسوائی سے اسی لیے دوچار ہیں کہ ہم نے اپنے اسلاف کے بتائے ہوئے راستے کو چھوڑا اور اسلام دشمنوں کی چاکری میں لگے ہوئے ہیں اسلام کا معاشی نظام سب سے مضبوط نظام ہے آئی ایم ایف کفار کا شکنجہ ہے جو مسلم ممالک کو اپنا غلام بنا کر اس کی عوام کا خون نچوڑتا ہے ۔
لاہور سے مزید