• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے عید الفطر پر شہر میں صفائی کےشاندار انتظامات

لاہور(خصوصی رپورٹر)عید الفطر پر شہر لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شاندار صفائی انتظامات کے لیے جاری زیرو ویسٹ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔حکومتی نمائندگان،وزراء اور ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی چاند رات سے لے کر عید کے تیسرے روز تک ایل ڈبلیو ایم سی کا زیرو ویسٹ آپریشن جاری رہا۔ 15 ہزار ورکرز اور1400 سے زائد گاڑیاں تینوں شفٹوں میں تعینات رہیں۔عید صفائی آپریشن کی ڈیجیٹل نگرانی سینٹرل کنٹرول روم سے مسلسل جاری رہی۔
لاہور سے مزید