• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی کےلئے متحدہوکرکردارادا کرناہوگا، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

لاہور(خبرنگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ ہمیں متحدہوکرملکی ترقی وخوشحالی کےلئے کردارادا کرنا ہوگا۔ عیدالفطرکاتہوار امت مسلمہ کی وحدت کامظہر ہے۔ عیدالفطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے مومنوں کیلئے انعام کا دن ہے۔ عیدالفطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے مومنوں کیلئے انعام کا دن ہے۔رمضان المبارک کے روزے سے نفس کی تطہیر ہوتی ہے۔ عید الفطر بھی بندگی کے ایک اظہار کا عمل ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جا معہ نعیمیہ میں عیدالفطرکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسلام جبر کا نہیں امن محبت،سلامتی اور اخلاق و کردار کی بہترین حالت کا نام ہے۔ نبی آخرالزماں پوری انسانیت کیلئے امن اور رحمت کا پیغام بن کر آئے اور آپ سرورکائنات نے ہمیشہ مظلوم، غریب اور یتیم کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا۔
لاہور سے مزید