کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کا اچانک دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق انہوں نے بغیر پروٹوکول کے شاہراہِ بھٹو کا معائنہ کیا وزیر اعلٰی نے زیرِ تعمیر جام صادق انٹرچینج کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ انٹرچینج کا کام آئندہ 3ماہ میں مکمل ہونا چاہیے۔انٹر چینج کا کام مکمل ہونے سے ڈیفنس اور کورنگی کو شاہراہِ بھٹو پر الگ راستہ ملے گا انہوں نے کورنگی کاز وے برج کے کام کو بھی تیز کرنے کی ہدایت دی ۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کورنگی کاز وے کا کام بھی جلد مکمل کیاجائے انہوں نے شاہراہِ بھٹو قائد آباد انٹرچینج کھولنے کی بھی جلدتیاری کی ہدایت دے دی۔