• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں غیر ملکی سفیر بھی عید کے رنگ میں رنگ گئے








پاکستان میں غیر ملکی سفیر بھی عید کی خوشیوں میں پیش پیش ہیں۔

جاپان کے سفیر نے پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اردو زبان میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم العرابی نے بھی عید کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی۔

روس کے سفیر نے عید کی مبارکباد کے ساتھ علامہ اقبال کا ایک خوبصورت شعر بھی پڑھا، جبکہ یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے عید کی تیاریوں کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔


کراچی میں امریکی قونصل خانے کی جانب سے مختلف زبانوں میں عید کی مبارکباد کے پیغامات جاری کیے گئے، جن میں خوشیوں، امن اور برکت کی دعائیں شامل تھیں۔

امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید امید، حوصلے اور فیضان کے حصول کا موقع فراہم کرتی ہے، انہوں نے ایسے مستقبل کی خواہش کا اظہار کیا جس میں ہر انسان کی بنیادی عظمت کو تسلیم کیا جائے۔

خاص رپورٹ سے مزید