برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 12 کلو کوکین برآمد کرلی گئی۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر کے سامان سے برآمد ہونے والی 10 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی کوکین الیکٹرک وہیل چیئر میں چھپائی گئی تھی۔
بارباڈوس سے برطانیہ پہنچنے والے 56 سالہ ملزم کو منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کا تعلق پرتگال سے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ملزم کو 6 مئی کو مانچسٹر کراؤن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔