• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان ایم ٹی آئی مراکز صحت میں 79756مریضوں نے ایمرجنسی خدمات لیں

پشاور (خصوصی نامہ نگار) مشیر صحت احتشام علی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صوبے کے 37 اضلاع کے چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کرنے والے نان ایم ٹی آئی مراکز صحت کا ڈیٹا جاری کردیا گیا ہے۔ مشیر صحت احتشام علی نے عید کے ایام میں خدمات انجام دینے والوں تمام طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبی عملے نے اپنی خوشیاں قربان کرکے لوگوں کی قیمتیں جانیں بچائیں۔ ڈیٹا کے مطابق صوبہ بھر میں 79756 مریضوں نے ایمرجنسی خدمات لیں، 3735 مریضوں کو زچہ و بچہ کی خدمات فراہم کی گئیں جبکہ عید کے دوران 1656 زچگیاں ہوئیں۔ ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں 1706 بڑی اور 5814 چھوٹی سرجریز کی گئیں۔ 849 افراد کو کتوں کے کاٹنے کی ویکسین و علاج فراہم کیا گیا، مزید برآں سانپ کے کاٹے تین مریضوں کو علاج و ویکسین فراہم کیا گیا۔
پشاور سے مزید