• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں تعینات 6 ڈی ایس پیز کے تبادلے و تعیناتی

پشاور (کرائم رپورٹر) پولیس حکام نے پشاور میں تعینات 6 ڈی ایس پیز کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس سے قبل مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی تبدیل کیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی عمران اسلم مروت کو خزانہ سے تبدیل کرکے ڈی ایس پی ہشتنگری تعینات کردیا گیا۔ اسی طرح فضل سبحان کو پشاور ہائیکورٹ سے ڈی ایس پی خزانہ جبکہ اربابِ نعیم حیدر کو کینٹ سے تبدیل کرکے ایک بار پھر ڈی ایس پی ورسک ڈویزن کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی واجد شاہ کیمپس سے ڈی ایس پی سبرب یکہ توت اور دوست محمد ریگی سے تبادلہ کرکے ڈی ایس پی کینٹ تعینات کردئیے گئے ہیں۔
پشاور سے مزید