پشاور (وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی سے عیدالفطر کے دنوں میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین، عوامی نمائندوں، پارٹی کارکنان اور سماجی شخصیات اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے تمام مہمانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سا بق گورنر حاجی غلام علی بھی موجود تھے اور عوام کی بڑی تعداد نے انکو عید کی مبارکباد دی ۔ ان سب اراکین نے نہ صرف سابق گورنر اور عوامی میئرکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بلکہ کہا کہ ان کا عوامی انداز اور محبت ہمیشہ ہمارے اور اہل پشاور کو یاد رہیگا، اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا کہ عید خوشیوں اور بھائی چارے کا تہوار ہے، جو ہمیں محبت، یکجہتی اور ایثار کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور معاشرتی بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ملاقات کے دوران مختلف وفود نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔