پشاور(وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے حسب معمول خیبر پختونخوا میں دوعیدیں منانے کی روایت کو بین الصوبائی اور وفاقی اتحاد کےلئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی حالات جو پہلے ہی دگرگوں ہے اس طرح کے اسلامی رسومات میں اختلافات نفرتیں بڑھاتی ہیں جس کا نقصان ملک وقوم کا ہوتا ہے لہذا صوبائی حکومت علماء ومشائخ کو اس میں سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اور حکومت کے اعلان سے قبل عید و روزے کا اعلان کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے تاکہ اسلامی پاکستان کی بین الاقوامی طور پر جو جگ ہسائی ہوتی ہے وہ بند ہو اور ملک وقوم میں ہر حوالے سے اتحاد و اتفاق پیدا ہو۔