• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،عید الفطر پر بھی بدترین لوڈ شیڈنگ، عید کی رونقیں ماند پڑ گئیں

پشاور(وقائع نگار)وفاقی حکومت کے واضح احکامات کے باوجود پیسکو نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے عید الفطر جیسے مذہبی تہوار پر بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے باعث عید کی رونقیں ماند پڑ گئیں اہلیان پشاور نے اس ضمن میں وفاقی حکومت سے پیسکو چیف سمیت متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے اور انہیں فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا بجلی لوڈ شیڈنگ کے بارے میں اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ اگر کہیں پہ شیڈیول لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تو عید جیسے مذہبی تہواروں کے موقع پر وفاقی حکومت بجلی بند نہ کرنے کے سخت احکامات جاری کرتی ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ پیسکو وزیر باغ سب ڈویژن نے پشاور کے مختلف علاقے جن میں کاکشال سرکی گیٹ، سرکلر روڈ، کریم اباد اور قائد اباد سمیت دیگر علاقے شامل ہیں میں عید کے دنوں میں بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھاایسے میں پشاور کے باسیوں نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر پانی اور بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ پیسکو چیف سمیت متعلقہ افسران کو ہٹایا جائے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیر باغ سب ڈویژن نے متعدد فیڈرز پر لائن لاسز کے نام پر گزشتہ 5 ماہ سے 12 گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ شروع کر رکھی ہے جس کا کوئی پوچھنے والا _ نہیں۔
پشاور سے مزید