• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف دائردرخواست پر چیف سیکرٹری اوردیگرحکام سےجواب طلب

پشاور(نیوز رپورٹر ) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختون خوا میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف دائردرخواست پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری پٹرولیم، سیکرٹری اوگرا، ایم ڈی ایس این جی پی ایل، جی ایم ایس این جی پی ایل کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ثابت اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار ملک منظور کی جانب سے ملک سلمان اور مفتی نورالبصرایڈوکیٹس عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ خیبر پختون خوا اپنی ضرورت سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے اور آئین کے مطابق اس پر پہلا حق صوبے کا ہوتا ہے چونکہ یہ صوبہ ضرورت سے زیادہ گیس پیدا کرتا تو اس پر سب سے پہلا حق اس صوبے کے عوام کا ہے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ضرورت سے زیادہ گیس پیدا کرنے کے باوجود اس صوبے کے عوام پر زیادہ گیس لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔جو کہ سراسر زیادتی ہے اس حوالے سے عدالتی فیصلے بھی موجود ہے اور عدالت نے اپنے فیصلوں میں قرار دیا ہے کہ وسائل پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے تاہم اس وقت اس گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کو صبح، دوپہر اور شام کو مخصوص اوقات میں گیس فراہم کی جاتی ہے گیس کی بندش سے جہاں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے وہی صعنتوں کو بھی نقصان ہو رہا ہے اس وقت حکمران اپنی ذاتی لڑائی میں مصروف ہے، عوام کی فکر کسی کو نہیں ہے سب اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں لہذا وفاقی حکومت کو گیس کی بندش سے روکا جائے عدالت نے عدالت نے متعلقہ فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا
پشاور سے مزید