• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائمری سکول گنج منڈی میں سالانہ تقریب، طلبہ میں مڈلز اور انعامات تقسیم

پشاور(وقائع نگار) گورنمنٹ پرائمری سکول گنج منڈی کے ہیڈ ماسٹر سعید الرحمان کی سربراہی میں گزشتہ روزسکول میں سالانہ تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی اے ایس ڈی ای او ثنا اللہ تھے جبکہ سکول لیڈر توقیر گل خان اور چیئرمین پی ٹی سی نوید علی نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی تقریب میں عمائدین علاقہ اساتذہ اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس دوران کلاس کے جی (پلے گروپ)سے لے کر کلاس پنجم کے پہلے 15 پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں مڈلز اور انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈرز میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں جسے والدین اور بچوں نے خوب سراہااور داد میں خوب تالیاں بجائیں ۔تقریب کے آخر میں پیرنٹس ٹیچر سکول کا اجلاس بھی منعقدکیا گیا جس میں پیرینٹس ٹیچر کونسل کے چیئرمین نوید علی اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے دی گئی ہدایات پر آگاہی دی گئی جبکہ اسکول کے دیگر حل طلب مسائل پر بات چیت کر کے انہیں حل کرنے پر غور و خوض کیا گیا۔
پشاور سے مزید