پشاور( وقائع نگار )نظریہ پاکستان فورم پشاور کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں ممتاز ماہرین تعلیم سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے ملک لیاقت علی تبسم صدر نظریہ پاکستان فورم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی، پاکستان ہمیشہ کے لیے قائم دائم رہے گا، اُنہوں نے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے۔ ہم سب کومل کر اسلامی جمہوریت پاکستان کو ایک مضبوط ملک بنانا ہو گااور قائدا اعظم محمد علی جنا ح اور علامہ محمد اقبال کے نظریہ اور افکار پر عمل کر کے وطن عزیز کو بحرانو ں سے نکالنے میں اپنا کردار اداکرنا ہو گا